ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو پولیس فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے: سی پی آئی ایم

منگلورو پولیس فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے: سی پی آئی ایم

Sun, 22 Dec 2019 11:14:14    S.O. News Service

بنگلورو،22/دسمبر (ایس او نیوز) سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری یو بسواراج نے بھی آج ایک تحریری بیان جاری کرکے منگلورومیں مظاہرین پر کی گئی پولیس فائرنگ کے لئے بی جے پی حکومت کو راست طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں شہریت قانون کو لے کر آج جو مخالفت اور مظاہرے شروع ہوگئے ہیں - اس کے لئے خود بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے- منگلور میں غیر ضروری طور پر پولیس فائرنگ کی گئی ہے- عوام کو مناسب طور پر اعتماد میں لینے اور مظاہروں کو صحیح طور پر کنٹرول کرنے میں بھی بی جے پی حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے-بنگلور میں کی گئی پولیس فائرنگ کی آزادانہ طور پر عدالتی تحقیقات کروائی جائے-


Share: